Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / MH370 طیارہ فلپائن میں تباہ نہیں ہوا : وضاحتی بیان

MH370 طیارہ فلپائن میں تباہ نہیں ہوا : وضاحتی بیان

زمبونگا (فلپائن) ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائنی حکام نے آج اس بات کی توثیق کی کہ گذشتہ سال ملائشین ایئرلائنز کا جو طیارہ لاپتہ ہوا تھا وہ فلپائن کے کسی بھی جزیرہ میں گر کر تباہ نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایک شخص نے ادعا کیا تھا کہ تباہ شدہ طیارہ کا ملبہ ملا ہے جس نے دنیا بھر میں میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی۔ گذشتہ سال 8 مارچ کو 239 مسافرین کے ساتھ یہ طیارہ آج تک پراسرار طور پر لاپتہ ہے جسے آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی۔ اس گمشدگی پر ہنوز راز کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔ یہ بات بھی نہیں کہ طیارہ کی تلاش نہیں کی گئی لیکن تلاشی بسیار کے بعد بھی طیارہ تو دور کی بات ہے، اس کا ایک پرزہ تک نہیں مل سکا تھا لیکن جب تلاش میں شدت پیدا کی گئی تو جولائی میں بحرہند سے تباہ شدہ طیارہ کا ایک پر ملا تھا لیکن طیارہ کے مابقی حصہ تک ہنوز کسی کی رسائی نہیں ہوسکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT