Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / SA-II ڈسٹرکٹ کامن اگزامنشن

SA-II ڈسٹرکٹ کامن اگزامنشن

ضلع حیدرآباد کے سالانہ امتحانات کا 7 مارچ سے آغاز
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : جناب آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ زون نے اپنے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتلایا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ضلع حیدرآباد جناب جی رمیش کے حکم نامہ کے مطابق تمام ضلع حیدرآباد کے سرکاری ، امدادی و مسلمہ مدارس کے جماعت اول تا نہم کے سالانہ امتحانات SA-II کا آغاز 7 مارچ بروز منگل سے آغاز ہو کر 16 مارچ بروز جمعرات کو اختتام ہوگا ۔ تمام مدارس کے صدور و ذمہ داران سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ڈسٹری بیوشن سنٹر سے پرچہ سوالات حاصل کرلینے کی اور وقت کی پابندی سے گزارش کی جاتی ہے ۔ مزید معلومات کے لیے ڈی سی ای بی سکریٹری جناب ستیہ نارائنا ریڈی سے 9949511644 پر ربط  کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT