Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / T20انڈیا حالت بدلنے کوشاں ، آسٹریلیا کیخلاف آج پہلا

T20انڈیا حالت بدلنے کوشاں ، آسٹریلیا کیخلاف آج پہلا

اڈیلیڈ ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک روزہ مقابلوں میں واضح شکست سے دوچار ہوجانے اور بار بار غلطی کرنے والا ہندوستان بے چین ہے کہ اپنا ٹیم توازن کسی طرح سنبھل جائے اور اس طرح وہ آسٹریلیا کے خلاف تین میچ کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں تلافی کیلئے کوشاں ہے، جو کل یہاں شروع ہورہی ہے اور جس کے ساتھ مارچ؍ اپریل میں ورلڈ T20 چمپئن شپس کیلئے ہندوستانیوں کی تیاری بھی شروع ہوجائے گی۔ انڈین ٹیم کو او ڈی آئیز میں بری طرح شکست ہوگئی جیسا کہ وہ سیریز 1-4 سے ہار گئے اور اب ٹی ٹوئنٹیز مہمانوں کیلئے موقع ہے کہ تاحال مایوس کن ٹور سے کچھ مثبت نتائج حاصل کئے جائیں۔ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ٹورنمنٹ کیلئے اپنی تیاری کا آغاز بھی کریں گی، بالخصوص ’نیلے لباس‘ والے جنھیں بڑے ایونٹ کی شروعات سے قبل صرف T20Is ہی کھیلنے ہیں۔ انڈین ٹیم زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز نہیں کھیلتی آئی ہے۔ 2006ء میں یہ فارمٹ کو بین الاقومی شیڈول میں شامل کرنے کے بعد سے انھوں نے صرف 57 میچز کھیلے، جن میں سے 28 مقابلے 2007، 2009، 2010، 2012 اور 2014ء کے پانچ ورلڈ T20 ایونٹس میں کھیلے گئے۔ اس طرح ڈسمبر 2006ء کے بعد سے جب ٹیم انڈیا نے پہلی بار T20I جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا، وہ صرف 29 باہمی مقابلوں میں شامل رہے۔ اور ورلڈ T20 سے ہٹ کر اُن کا ریکارڈ کچھ متاثرکن نہیں، جیسا کہ وہ 15 میچز ہارے اور 14 جیتے ہیں۔ بہرحال ایم ایس دھونی بہتر ٹیم ترکیب کے ذریعے جیت درج کرانا چاہیں گے جبکہ یوراج سنگھ 2014ء ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے بعد سے پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ دریں اثناء آسٹریلیا بھی اپنے قطعی گیارہ کے تعلق سے پُراعتماد نظر نہیں آتا ہے۔ اس فارمٹ کیلئے آرن فنچ کپتانی کی باگ ڈور اسٹیو اسمتھ سے حاصل کریں گے اور اُن پر بعض سخت فیصلوں کیلئے کافی دباؤ رہے گا۔ کل کے میچ کیلئے میزبانوں کو گلن میکسویل عدم دستیاب ہیں۔  تمام تینوں مقابلوں کا آغاز دوپہر 2:08 بجے (ہندوستانی وقت) ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT