Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / Teddy پینٹ اسٹائیل ڈیاپرس متعارف

Teddy پینٹ اسٹائیل ڈیاپرس متعارف

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : بچوں اور بڑوں کے ڈیاپرس تیار کرنے والی مشہور کمپنی نوبل ہائیجن نے ہندوستانی مارکٹ میں ٹیڈی پینٹ اسٹائیل ڈیاپرس کو روشناس کروایا ہے ۔ ان ڈیاپرس کو معیاری میٹریل کے ساتھ خاص کر ہندوستانی بچوں کی ساخت کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔ کمل کمار جوہری ایم ڈی نوبل ہائیجن نے بتایا کہ نئے پینٹ اسٹائل ڈیاپرس انتہائی آرام دہ ہیں جب کہ اس میں پانی جسم سے خارج ہونے والے دیگر مادوں کو جذب کرنے کی بہتر صلاحیت ہے ۔ ڈیاپرس بیکٹریائی اثرات سے بچوں کے جسم کو محفوظ رکھتے ہیں ۔ اس کے اندر سے کسی طرح لیکیج نہیں ہوتا اور پہننے والے کی جلد کو متاثر نہیں کرتا ۔ اس کی گرپ بھی جسم پر بہتر رہتی ہے ۔ انہوں نے بتایا ڈیاپرس کا جسم پر کوئی اثر نہیں ہوتا جب کہ جلد کو خشک رکھتے ہیں ۔ نوبل ہائیجن کے دیگر پراڈکٹس میں نیسچیز ، نیپی پیاڈس ، میٹرنیٹی پیاڈس قابل ذکر ہیں ۔ مسٹر جوہری نے یہ بات بتائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT