Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / TS Polycet -2017 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

TS Polycet -2017 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر کی جانب سے 3-4-2017 تا 20-4-2017 درج ذیل مراکز مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، نظام کالج کیمپس ، گن فاونڈری حیدرآباد ، گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیر آباد ، گورنمنٹ ہائی اسکول خلیل واڑی آٹو نگر نظام آباد ، کمیونٹی ہال اقامت خانہ بہادر خاں مانیم چلکہ نلگنڈہ ، گورنمنٹ ہائی اسکول پولیس لائن محبوب نگر ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ( اردو میڈیم ) مکرم پورہ کریم نگر پر مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو ٹی ایس پالی سیٹ 2017 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہیں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کے لیے اپنی درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائن فارم کی نقل کے ساتھ 31-3-2017 تک مندرجہ بالا مراکز پر داخل کرسکتے ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT