آئیل پینے کے نتیجہ میں شیر خوار فوت

   

حیدرآباد۔/17 مارچ، ( سیاست نیوز) کے پی ایچ بی کالونی سائبرآباد میں پیش آئے ایک واقعہ میں تڑپن آئیل پینے کے نتیجہ میں 16 ماہ کا کمسن لڑکا فوت ہوگیا۔ پولیس کے بموجب حیدر نگر کے پی ایچ بی کے ساکن شیخ عبدالرحمن کا بیٹا شیخ صوفیان نے کھیل کے دوران مکان میں موجود تڑپن آئیل پی لیا۔ بچہ کو فوری خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا اور بعد ازاں نیلوفر ہاسپٹل لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔