آئی ایم اے کیس میں چارج شیٹ

   

نئی دہلی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آئی ۔ مانیٹری اڈوائزری (آئی ایم اے) جس نے مبینہ طور پر بالخصوص مسلمانوں کے بشمول لاکھوں افراد کو اسلامی طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے سرمایوں پر زیادہ نفع دینے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا، آج اس سے متعلق پونزی اسکام میں ملوث دو ملزمین کے خلاف بنگلور کی عدالت نے ضمنی چارج شیٹ داخل کی۔ یہ کیس فرضی اسکیمات کا ہے جسے منصورخان نے متعارف کرایا ، جو موجودہ طور پر تحویل میں ہے۔ ایجنسی نے محمد حنیف اور کلیم اللہ جمال کے خلاف بھی فردجرم عائد کیا ہے۔