آئی اے ایس آفیسر کے بشمول 9 افراد کے ٹسٹ پازیٹیو

   

بھوپال ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک آئی اے ایس افیسر کے بشمول 9 افراد کے تازہ ٹسٹ پازیٹیو پائے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد 120 ہوگئی ہے ۔ 2011 ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر کو بھوپال میں محکمہ صحت میں تعینات کیا گیا تھا ۔ انہیں مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے دوران وائرس کی کچھ علامتیں محسوس ہوئیں ۔ ٹسٹ کروانے پر رپورٹ پازیٹیو آئی ۔ اندور اور چینواڑہ سے بھی دیگر 8 افراد کے ٹسٹ پازیٹیو پائے گئے ۔