آئی پی ایس عالمہ افروز، ایک مثالی تعلیم یافتہ لڑکی۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی: دنیا میں کئی ایسی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے غریبی میں آنکھ کھول کر دنیا میں نام کمایا ہے۔ کوئی سائنس کے شعبہ میں نام کمایا تو کوئی فلمی دنیا میں نام کمایا۔ اسی طرح آج ہم ایک ایسی شخصیت کو قارئین کی خدمت پیش کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے غریب خاندان میں پیدا ہو کر اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے آئی پی ایس جا پہنچی۔ ان کی جستجو ان کی لگن ان کاشوق اور ان سب سے بڑھ کر ان کے والدین کاتعاون ان کی کامیابی کا اہم وجہ بنا۔

اترپردیش کے مرآد آباد ضلع کے کنڈارکی گاؤں کی رہنے والی محترمہ عالمہ افروز نے یہ ثابت کردیا کہ اگر کسی چیز کو پانے کی سچی لگن دل میں ہو تو اس کو پانے سے آپ کو کوئی نہیں روک سکتا۔ عالمہ افروز جب چودہ سال کی تھی ان کے والد کا انتقال ہوگیا۔ اب تمام ذمہ داری ان کی والدہ پر آپڑی۔ ماں بہت محنتوں سے انہیں پالا اور انہیں تعلیم دلائی۔ دہلی کے سینٹ اسٹیفن کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعدمزید اعلی تعلیم کے لئے مس افروز نے لندن کے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

اور 2017ء میں سیول سرویس کا امتحان دے کر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ وہ ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ عالمہ افروز نے مزید کیا کہا دیکھئے ان کا ایک زبردست انٹرویو۔