آئی پی ایل :تلگو اسٹاراسپورٹس کا بالا کرشنا سے معاہدہ

   

حیدرآباد۔ اسٹار اسپورٹس نے لاکھوں کرکٹ شائقین کو ٹاٹا آئی پی ایل 2023 کے دیکھنے کا بے مثال تجربہ فراہم کرنے کے لیے تلگو فلموں کے سوپر اسٹار ننداموری بالاکرشنا کے ساتھ مل کر اسٹار اسپورٹس تلگو پرکام کیا ہے۔ اسوسی ایشن آندھرا پردیش اور تلنگانہ جیسے کلیدی بازاروں میں کرکٹ کوگہرائی میں لے جانے اور اس کھیل کے لیے پسندیدگی کو بڑھانے کے لیے اسٹار اسپورٹس کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ بالاکرشنا ، جن کا کیریئر 50 سال کے قریب پر محیط ہے، کرکٹ کے ایک پرجوش پرستار بھی ہیں اور وہ اپنے کالج کے دنوں میں ایک فعال کرکٹر تھے، جو سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین کے ساتھ کھیلتے تھے۔ انہوں نے کھیل کے ساتھ مضبوط وابستگی برقرار رکھی ہے، ایک مشہور شخصیت لیگ میں کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی اور اکثر اپنی فلموں کے سیٹ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے ہیں ۔ 2019 میں اپنے آغاز کے بعد سے اسٹار اسپورٹس تلگو آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کھیلوں کے لیے نمبرایک چینل بن گیا ہے۔ پڑوسی ریاستوں میں 85 فیصد سے زیادہ کرکٹ دیکھنے والوں کی تعداد اب تلگو میں ہے، جس کی قیادت سابق ہندوستانی کرکٹرز وینوگوپال راؤ (آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والے بھی) اور ایم ایس کے پرساد (سابق چیف سلیکٹر بھی ہیں) اور اب تک کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک میتھالی راج بھی اس فہرست میں ہیں۔ تلگو میں کرکٹ کی نشریات کی مقبولیت میں بھی گزشتہ 6 مہینوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس میں جنوری اور فروری میںمنعقدہ ہندوستان کے ٹی 20 مقابلوں کے ٹی وی ناظرین کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔