آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرنے آن لائن مفت سرویس کی پیشکش

   

نئی دہلی : حکومت آدھار کارڈ میں دستاویزات کو آن لائن مفت اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔ مفت سروس اگلے تین مہینوں (14 جون تک) کیلئے دستیاب ہے، جبکہ فزیکل آدھار مراکز کسی بھی اپ ڈیٹ کیلئے 50 روپے فیس وصول کریں گے۔ یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے لاکھوں شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تقریباً 1,200 سرکاری اسکیمیں اور پروگرام، جو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے چلائے جاتے ہیں، خدمات کی فراہمی کیلئے آدھار پر مبنی شناخت کا استعمال کر رہے ہیں۔پریس انفارمیشن بیورو پر ایک ریلیز میں، UIDAI نے کہا ہے کہ مفت آدھار اپ ڈیٹ سروس myAadhaar پورٹل پر دستیاب ہے۔ UIDAI ہندستانی شہریوں کو شناخت کا ثبوت اور پتہ کا ثبوت (PoI/PoA) دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی ترغیب دے رہا ہے تاکہ ان کی تفصیلات کو دوبارہ درست کیا جا سکے، خاص طور پر اگر آدھار کو دس سال پہلے جاری کیا گیا تھا اور اسے کبھی اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔myAadhaar پورٹل کا استعمال بھی کافی آسان ہے، اور صارفین کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کا فون نمبر منسلک ہے۔ رہائشی اپنے آدھار نمبر کے ساتھ لاگ ان کر سکتے ہیں، اور رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک OTP (ون ٹائم پاس ورڈ) بھیجا جائے گا۔یہاں صرف دستاویز اپڈیٹ پر کلک کرنا ہوگا، ایک آدھار ہولڈر کو تفصیلات کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے، اور اگر درست پایا گیا تو، ہائپر لنک پر کلک کریں۔ اگلی اسکرین پر، کارڈ ہولڈرکو ڈراپ ڈاؤن فہرست سے شناخت کے ثبوت اور پتے کے ثبوت کے دستاویزات کا انتخاب کرنا ہوگا اور اپنے دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ان کی کاپیاں اپ لوڈ کرنی ہوں گی۔ اپ ڈیٹ شدہ اور قابل قبول PoA اور PoI دستاویزات کی فہرست UIDAI کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔اگر تفصیلات (نام، تاریخ پیدائش، پتہ) کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہو تو کارڈ ہولڈر ایک باقاعدہ آن لائن اپ ڈیٹ سروس استعمال کر سکتے ہیں یا قریبی آدھار سنٹر پر جاسکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت ایک فریم ورک پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو دیگر اہم دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرنے دیں۔ اگرکارڈہولڈر آدھار میں کوئی تبدیلی کرتا ہے، تو یہ خود بخود DigiLocker پر محفوظ منسلک دستاویزات پر ظاہر ہو جائے گا، یہ بھی بتایا گیا کہ ایک بار فریم ورک قائم ہونے کے بعد، صارفین کو ایک انتخاب ملے گا اگر وہ یہ سروس چاہتے ہیں لیکن اس کو رول آؤٹ کرنے میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔