آدھار کارڈ سے ووٹر آئی ڈی مربوط کرنے کا طریقہ

,

   

نئی دہلی: آدھار کارڈ کو تمام اہم دستاویزات سے مربوط کرنا اب لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کئی ایک محکموں نے پہلے ہی گائیڈلائینس جاری کی ہیں کہ آدھار کو ہمارے راشن کارڈ ، پیان کارڈ وغیرہ جیسے تمام اہم دستاویزات سے لنک (مربوط) کرنا چاہئے۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن نے آدھار کارڈ کو ووٹر آئی ڈی یا ووٹر آئی ڈی کارڈ سے جوڑنے کو زیادہ ترجیح دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی اس کیلئے ایک مہم شروع کی ہے۔ فارم 6 بی میں کہا گیا ہیکہ آدھار کارڈ کو ہمارے ووٹر آئی ڈی سے مربوط کرکے ووٹر لسٹ میں ڈبل انٹری سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈپلیکیٹ انٹری سے بچنے کیلئے نیا فارم 6 بی جاری کیا گیا ہے۔ اگر کسی شخص کا نام ایک سے زیادہ حلقوں کی رائے دہندگان کی فہرست میں ہے یا ایک ہی حلقے میں دو بار رجسٹرڈ ہے تو اسے درست کرنے کیلئے آدھار لنکنگ کی جائیگی۔یہ بل منظور ہوچکا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں لوک سبھا نے الیکشن رولز (ترمیمی) بل منظور کیا تھا۔ اس ترمیم کے ذریعہ ہم آدھار کو اپنے ووٹر آئی ڈی سے جوڑ سکتے ہیں۔ تو آئیے سیکھتے ہیں کہ آدھار کو اپنے ووٹر آئی ڈی سے کیسے جوڑنا ہے۔ .1 NVSP.in میں لاگ ان کریں۔.2 اپنے NVSP اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ 3 .سائن ان کرنے کے بعد، انتخابی فہرست میںاپنا ووٹر آئی ڈی تلاش کریں پر کلک کریں۔ 4 .ووٹر آئی ڈی تلاش کرنے کیلئے اپنی ذاتی تفصیلات درج کریں۔.5 آدھار کی معلومات کا اندراج کریں۔ .6 ووٹر آئی ڈی کو آدھار کیساتھ مربوط کرنے کیلئے موبائل پر OTP آئیگا۔ .7 اس OTP کو داخل کرنے کے بعد آپکا ووٹر آئی ڈی آدھاکارڈ سے مربوط ہوجائے گا۔