آذربائیجان کے ایک مکان میں دھماکے ، تین ہلاک

   

باکو، 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایک مکان میں دھماکے ہونے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ آذربائیجان کی ہنگامی حالات کی وزارت نے یہ اطلاع دی۔ہنگامی حالات کی وزارت میں کہا کہ چہارشنبہ کو باکو کے ایک مکان میں دھماکے ہونے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ راحت اور بچاؤ اہلکار مکان سے تینوں نعشیں باہر نکالنے میں مصروف ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ سبھی نعشیں ایک ہی خاندان کے افرادکی ہیں۔انتظامیہ نے کہا کہ مکان میں دھماکے آگ لگنے کے سبب ہواہے جس کی وجہ سے مکان کی ایک دیوار منہدم ہوگئی۔معاملے کی جانچ جاری ہے ۔