آرمور میں آتشزدگی کی وجہ سے کرانہ اسٹور خاکستر

   

آرمور ۔ 17؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور منڈل کے شہر پرکٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک جنرل اسٹور جل کر خاکستر ہوگیا ‘ جس کی وجہ سے تقریباً 4 لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق کل رات تقریباً 11 بجے راجاگوڈ نامی شخص کی جنرل اسٹور سے دھواں نکل رہا تھا ‘ مقامی افراد نے اسے دیکھ کر اس کی اطلاع جنرل اسٹور کے مالک راجاگوڈ کو دی جو دو گھنٹے دوکان بند کر کے مکان روانہ ہواتھا ۔ راجاگوڈ کے آ کر شٹر کھولنے تک یہ دوکان تقریباً جل گئی تھی اسے جلنے سے بچانے کی کوشش کی گئی ۔ فائر انجن کو بھی اطلاع دی گئی ۔ فائر انجن آ کر آگ کو قابو میں کیا لیکن اس میں موجود اشیاء جل کر خاکستر ہوگئی ۔ بتایا گیا کہ یہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ۔ مالک راجا گوڈ نے چار لاکھ روپئے نقصان ہونے کی بات کہی اور بتایا کہ میں قرض میں مبتلاء ہوں میری حکومت سے گذارش ہے کہ مجھے نقصان کی پابجائی کی جائے تاکہ میرے حالات ٹھیک ہوں ۔