آر ٹی سی بس کرایوں میں اضافہ پر عمل کاآغاز

   

اسٹوڈنٹس بس پاس ‘ آرڈینری اور میٹرو پاس کی شرحوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

حیدرآباد 2 دسمبر : ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے ریاست تلنگانہ میں آر ٹی سی بس کرایوں میں اضافہ پر پیر کی نصف شب سے عمل آوری کا آغاز کردیا ہے ۔ شہر میں آرڈینری بس میں اقل ترین کرایہ کو 5 روپئے سے بڑھا کر 10 روپئے کردیا گیا ہے ۔ نیا بس کرایہ ایکسپریس میں 15 روپئے ، سوپر لکثرری میں 25 روپئے اور گرودا اور اے سی سلیپر بسوں میں 35 روپئے ہوگا ۔ سٹی بسیس میں میٹرو ایکسپریس میں اقل ترین کرایہ میں تبدیلی کیے بغیر وہی 10 روپئے رکھا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 30 روپئے میں اضافہ کرتے ہوئے 35 روپئے کیا گیا ہے ۔ ڈیلکس بسوں میں اقل ترین کرایہ وہی ہوگا اور زیادہ سے زیادہ کرایہ کو 30 روپئے سے 40 روپئے کیا گیا ہے ۔ مسافرین اور کنڈکٹرس کے چلر کے مسئلہ کی وجہ پلے ویلگو سروسیس میں اقل ترین کرایہ کو 6 روپئے سے بڑھاکر 10 روپئے کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ کرایہ کو 73 سے 100 روپئے کردیا گیا گیا ۔ تلنگانہ میںجہاں آج نصف شب سے آر ٹی سی بس کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں اسٹوڈنٹس بس پاسیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سٹی آرڈینری پاس کی قیمت 770 روپئے سے بڑھاکر 950 روپئے کردیا گیا ۔ میٹرو پاس کی قیمت 880 روپیوں سے بڑھاکر 1070 روپئے کردیا گیا ۔ اسی طرح میٹرو ڈیلکس پاس کی قیمت 990 روپئے سے بڑھاکر 1180 روپئے کردیا گیا ۔ آر ٹی سی ذرائع نے کہا کہ این جی اوز کیلئے سٹی آرڈینری بس پاس کی شرح 260 روپئے سے بڑھاکر 320 روپئے کردی گئی ۔ اسی طرح میٹرو ڈیلکس بس پاس کی قیمت 480 روپئے سے بڑھاکر 575 روپئے کردیئے گئے ۔ علاوہ ازیں ایم ایم ٹی ایس آر ٹی سی کامبو ٹکٹ کی قیمت 880 روپئے سے بڑھاکر 1090 روپئے کردیئے گئے ۔ اسٹوڈنٹ روٹ پاس ( سہ ماہی ) کی قیمت 130 سے بڑھاکر 165روپئے کردیئے گئے ۔ ہائی اسکول ، کالج طلبہ کے سہ ماہی بس پاس کی قیمت 235 روپئے سے بڑھاکر 310 روپئے کردیئے گئے ۔ ہائی اسکول و کالجس طلبہ کے ماہانہ بس پاس کی قیمت 130روپئے سے بڑھاکر 165روپئے کردیئے گئے ۔ ایس جی بی ٹی ( سہ ماہی) بس پاس کی قیمت 390روپئے سے بڑھاکر 495 روپئے کردیئے گئے ۔ ایس جی بی ٹی اسپیشل ( ماہانہ) بس پاس کی قیمت 210روپئے سے بڑھاکر 260روپئے کردیئے گئے ۔ ایس جی بی ٹی اسپیشل ( سہ ماہی) بس پاس کی قیمت 630روپئے سے بڑھاکر 780روپئے کردیئے گئے ۔