آسٹریلیا: مادہ منویہ عطیہ کرنے والے کو باپ کا درجہ، سڈنی ہائی کورٹ کا فیصلہ

,

   

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ہائی کورٹ نے ایک عجیب و غریب فیصلہ صادر کیا ہے۔ فیصلہ کے مطابق مادہ منویہ عطا کرنے والے کو قانونی باپ ہونے کا درجہ دیا جائے گا۔ ہندی نیوز اخبار ”جاگرن“ میں شائع ہوئے خبر کے مطابق سڈنی شہر میں ایک شخص کو شادی کے کئی سال گذر جانے کے باوجود وہ اسے اولاد نہیں ہورہی تھی۔ جس پر اس کے ایک دوست نے اسے مادہ منویہ کا عطیہ دیا۔ تاکہ وہ اسے اپنی بیوی کے رحم میں ڈال کر بچہ حاصل کرسکیں۔

ہائی کورٹ کے اس نئے فیصلہ کے مطابق مادہ منویہ کا عطیہ کرنے والا ہی اس ہونے والے بچہ کا اصل باپ ہے او راسے قانونی طور بھی اس کا با پ مان لیا گیا۔