آسٹریلیا میں ہندوستانی قونصل خانہ میں سفید پاؤڈر سے سنسنی

   

ملبورن ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سفید پاؤڈر پر مشتمل مشتبہ پیاکیجس جن میں سے بعض پر لفظ
asbestos
تحریر ہے، آج یہاں ہندوستانی قونصل خانہ اور کئی دیگر سفارتی دفاتر کو بھیجے گئے جس پر آسٹریلیائی حکام نے متعلقہ عمارتوں کا تخلیہ کرایا اور تحقیقات شروع کردی۔ آسٹریلین فیڈرل پولیس نے کہا کہ کم از کم 10 قونصل خانوں اور سفارتخانوں کو ملبورن اور کینبرا میں اس طرح کے کئی پیاکیجس وصول ہوئے ہیں۔