آسٹریلیا کے وکٹوریہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ کا افتتاح

   

ملبورن ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پیر کے دن ملبورن میں اپنے دفتر کا افتتاح کیا اور اس طرح آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں کسی بھی ہندوستانی بینک کی شاخ کھولنے والی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی وکٹوریہ شاخ ہندوستان اور وکٹوریہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری امور کی نگرانکار ہوگی۔ یہ کوششیں دراصل گذشتہ دس سال سے وکٹوریہ کی ہندوستان سے متعلق حکمت عملی کا نتیجہ ہیں جو بالآخر ثمرآور ثابت ہوئیں۔ افتتاحی تقریب میں وکٹوریہ کے وزیرخزانہ اسئیوڈیموپو لوس نے کہا کہ ہم وکٹوریہ میں کسی بھی ہندوستانی بینک کے پہلی بار بینک آف انڈیا کی شکل میں قدم جمانے پر اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔