آفیسرس میس ملک پیٹ میں آج مفت پکوان کلاسیس

,

   

خواتین اور لڑکیوں کیلئے سیاست اور سن فلاور ریفائنڈ آئیل کی پیشکش
حیدرآباد۔21 اپریل(سیاست نیوز) دسویں سیاست اور فریڈم سن فلاور ریفائنڈآئیل مفت کوکری کلاسس کا22 اپریل پیر کو آفیسرس میس ملک پیٹ 10 بجے دن تا 2 بجے دوپہر بڑے پیمانے پرانعقاد عمل میںآرہا ہے ماسٹر شیف پونیت مہتا کی نگرانی میںمنعقد ہونے والے اس پکوان مظاہرہ میںہمہ اقسام کے پکوان کا طریقہ کار بتایاجائے گا۔شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میںسیاست اور فریڈم سن فلاور ریفائنڈ آئیل کے زیر اہتمام اس طرح کی پکوان کلاسس کا اہتمام کیاجاتا رہا ہے اس ایک روزہ مفت کوکری کلاسس میں داخلہ بذریعہ رجسٹریشن رہے گا۔مذکورہ کوکری کلاسس میںحصہ لینے کے لئے اپنا نام عمر اورپتہ لکھ کر فون نمبر8919493509 واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ پر ارسال کریں۔سیاست او رفریڈ م سن فلاور آئیل کی اس کی پہل کا مقصد پکوان کے شعبہ میںخواتین او رلڑکیوںکو نت نئے پکوان سے واقف کروانا اور انہیں دنیابھر کی کھانے کی ڈشیں تیار کرنے کے قابل بنانا ہے۔ماسٹر شیف پونیت مہتا ماہر پکوان ہیں ‘جس سے کوکری کلاسس کے دوران پکوان میںذائقہ اور مصالحہ جات کا استعمال کرتے ہوئے کھانے میں لذت پیدا کرنے کے متعلق سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں ۔حیدرآبادی کھانے‘ ناشتہ‘ لنچ او رڈنر پر مشتمل پکوان کی تیاری اور دسترخوان پر کھانے لاکر رکھنے سے قبل اس کو سجانے کا طریقہ کار بھی ماسٹر شیف پونت مہتا بتائیں گے۔سیاست اور سن فلاو ر فریڈم سن فلاور آئیل کی جانب سے سابق میںمنعقدہ کوکری کلاسس میں اب تک ہزاروں خواتین او رلڑکیوں نے پکوان میں مہارت حاصل کی ۔ اس مرتبہ علاقے ملک پیٹ کی خواتین او رلڑکیوں کے لئے یہ موقع فراہم کیاگیا ہے کہ وہ کوکری کلاسس کا حصہ بن کر پکوان میںمہارت حاصل کرسکیں۔ داخلہ مفت ہے مگر خواہش مند خواتین او رلڑکیو ں کا رجسٹریشن لازمی ہے۔ تفصیلات کے لئے 8919493509 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔