آندھراپردیش کے ہر گھر میں سرکاری اسکیمات کے ثمرات

   

کڑپہ میں عوام سے ملاقات پروگرام کے موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر امجد باشاہ کا بیان

کڑپہ ۔ آندھراپردیش میں ریاستی حکومت نے منفرد پروگرام گھر گھر ہماری حکومت کا آغاز کیا ۔ جس کے تحت ساری ریاست کے اراکین اسمبلی و ریاستی وزراء اپنے اپنے حلقوں میں گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کرکے حکومت کی فلاحی اسکیمات سے عوام کو واقف کروارہے ہیں ۔ کڑپہ میں نائب وزیر اعلی آندھراپردیش ایس بی امجد باشاہ نے آج سکینڈ ڈیویژن میں واقع دیونی کڑپہ میں گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کی فلاحی اسکیمات سے انہیں واقف کرواتے ہوئے ان اسکیمات سے ہوئے فائدہ کا جائزہ لیا اور عوام نے اس موقع پر امجد باشاہ کو سرکاری اسکیمات سے ہوئے فائدہ سے واقف کروایا ۔ ساتھ ہی مختلف محلوں میں عوام نے اپنے مسائل سے بھی واقف کرواتے ہوئے انہیں حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جس پر امجد باشاہ نے متعلقہ عہدیداروں سے فوری ان مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی ۔ امجد باشاہ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے عوام کو کئے گئے تیقنات کو پورا کیا ہے۔ آج ریاست کے ہر گھر میں حکومت کی فلاحی اسکیمات کے ثمرات پہونچے ہیں ۔ عوام میں حکومت کے تعلق سے کافی خوشی پائی جاتی ہے ۔ عوام ریاست بھر میں عوامی نمائندوں کا استقبال کر رہے ہیں ۔ اس پروگرام میں ان کے ہمراہ کڑپہ اسباب حلقہ انچارج ایس بی احمد پاشاہ افضل خان ، 2 ویں ڈیویژن کارپوریٹر سبا ریڈی پارٹی قائدین ظہیر شفیع ، عارف اللہ باشاہ ، وینوگوپال نائیک اور دوسرے موجود تھے ۔