آٹوموٹیو کیا، ہائی ٹیک سٹی شوروم پر Kia Ev6 کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 28 مئی (پریس نوٹ) آٹوموٹیو کیا، ہائی ٹیک سٹی پر Kia Ev6 کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ہندوستانی اداکارہ کیتھیرائن، انڈین کوریوگرافر جانی ماسٹر، کیا کے نمائندے مسٹر رگھو، مسٹر گوتم اور شوروم کے افراد مسٹر چنا کیسوا۔ سی او او، مسٹر ورا پرساد، جی ایم موجود تھے۔ اس گاڑی کو اب کونڈا پور میں واقع آٹوموٹیوکیا، ہائی ٹیک سٹی شوروم پر پیش کیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے کسٹمرس اس گیم چینجنگ پراڈکٹ کو دیکھنے کیلئے شوروم آ سکتے ہیں اور 3 لاکھ روپئے کی ٹوکن رقم ادا کرتے ہوئے اس کی پیشگی بکنگ کرواسکتے ہیں۔ EV6 ہندوستان میں پیش کی جانے والی انتہائی پریمیم کار ہے اور یہ 2022 میں 100 کسٹمرس کیلئے پہلے آنے والوں کو پہلے موقع کی اساس پر دستیاب ہے۔ اس کار کو جون کے پہلے ہفتہ میں ملک میں لانچ کیا جائے گا۔