آپریشن کے دوران ڈاکٹرس نے پیٹ میں روئی چھوڑی دی۔خاتون کی موت

   

حیدرآباد21ستمبر(یواین آئی) حاملہ خاتون کی زچگی کیلئے گذشتہ سال کئے گئے آپریشن کے دوران پیٹ میں روئی کو بھول جانے ڈاکٹر کی لاپرواہی سے خاتون کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے ایک ہاسپٹل میں پیش آیا۔اس خاتون کوپیٹ میں درد کی شکایت پر حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں داخل کروایاگیا۔ڈاکٹرس نے اس خاتون کے معائنے کئے جس پر پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں روئی ہے جوگذشتہ سال ہوئی سرجری کے بعد چھوڑی دی گئی ہے ۔اس خاتون کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔یہ خاتون اس وقت 6ماہ کی حاملہ تھی۔ڈاکٹرس نے کہاکہ اس روئی سے خاتون کی آنت کو شدید نقصان پہنچا۔اس واقعہ کے بعد خاتون کے رشتہ داروں نے یادادری بھونگیر میں واقع اس ہاسپٹل کے باہر دھرنا دیا جہاں گذشتہ سال اس کا آپریشن کیاگیا تھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی۔ڈاکٹرس کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے خاتون کی جان چلی گئی جس پر رشتہ داروں نے شدید احتجاج کیا ۔