ائمہ و موذنین کا اعزازیہ لیت و لعل کا شکار

   

کوڑنگل کے سابق ڈپٹی سرپنچ یس یم غوثن وجودی کا اظہار تشویش

کوڑنگل 27 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کوڑنگل کے ممتاز سماجی کارکن سرکردہ بی آر یس قائد و سابق ڈپٹی سرپنچ کوڑنگل جناب محمد سلطان محی الدین غوثن وجودی نے مدرسہ غوثیہ کوڑنگل میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں چیف منسٹر کے سی آر نے فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل لاکر ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے سماج کے ہر طبقہ کے دلوں کو مولیاء ہے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ ریاست تلنگانہ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انجام دیئے جانے والے بے مثال کار ہائے نمایاں کی بدولت ملک بھر کے چیف منسٹرس میں پہلا مقام حاصل کیا ہے جو نہایت ہی اعلی مقام اعزاز ہے چیف منسٹر کے سی آر نے انتہائی مستحسن اقدام کرتے ہوئے ریاست بھر کی مساجد کے آئمہ و موذنین کی خدمت میں ماہانہ اعزازیہ دیا جارہا ہے وہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا جناب غوثن نے اس خصوص میں بتایا کہ موصوف سے کوڑنگل مستقر و دیگر مواضعات سے وابستہ بیشتر ائمہ و موذنین نے شخصی طور پر ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پانچ ( 5 ) ماہ کی اعزازیہ کی رقم لیت و لعل میں پڑگئی ہے جناب غوثن وجودی نے چیف منسٹر سے پرزور اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک چل رہا ہے اور عیدالفطر بھی آنے والی ہے جس کے مد نظر ائمہ و موذنین کے گزشتہ پانچ ماہ کے اعزازیہ کی رقم کی عاجلانہ اجرائی کا بندوبست کرتے ہوئے انہیں ممنون و مشکور ہونے کا موقع دیں اس موقع پر مولانا حافظ و قاری محمد عبدالرشید امام و خطیب جامع مسجد و خطیب عیدین مولانا حافظ و قاری محمد عبدالکریم اشرافی امام و خطیب مکہ مسجد و خلیفہ شیخ الاسلام مولوی محمد عظیم شریف موذن جامع مسجد محمد عبدالقادر مؤذن مکہ مسجد و صدر رحمت عالم کمیٹی کوڑنگل موجود تھے۔