ائی ایم اے اسکام۔ 7ڈائرکٹروں کے گھروں پر دھاوے‘ دستاویزات ضبط

,

   

مذکورہ ڈائرکٹرس نے دعوی کیاہے انہیں اسکام کے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے اور ایم ڈی منصور خان نے انہیں اندھیرے میں رکھاتھا

بنگلورو۔ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم(ایس ائی ٹی) کے عہدیدارن کروڑ ہا روپیوں کے ائی ایم اے سرمایہ کاری اسکیم کی تحقیقات کررہے ہیں نہ ہفتے کے روز ائی ایم اے گروپ کے سات ڈائرکٹروں کے گھروں پر دھاوے انجام دئے۔

منگل کے روز خودسپردگی اختیار کرنے والے ڈائرکٹروں سے پوچھ تاچھ کرنے والے ایس ائی ٹی کے مذکورہ عہدیداروں نے ہفتہ کے روز ان کے گھروں پردھاوے کرتے ہوئے تحقیقات سے جڑے دستاویزات کی جانچ کی ہے۔

مذکورہ ڈائرکٹرس کو سالوں سے ائی ایم اے کیساتھ کام کررہے ہیں نے تحقیقات کرنے والے عہدیداروں کو بتایاہے کہ انہیں اسکام کے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے اور یہ بات بھی سچ ہے کہ وہ خود متاثرہ ہیں جیونکہ انہوں نے بھی کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے۔

ایس ائی ٹی کی ٹیم نے ناصر حسین‘ نوید احمد ناتم کار‘ نظام الدین عظیم الدین‘ وسیم ارشد خان‘ انصار پاشاہ او ردادا پیر کے گھرو ں سے دستاویزات ضبط کئے ہیں۔

ایس ائی ٹی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ”کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ہم تمام دستاویزات کی جانچ کریں گے۔

مذکورہ ڈائرکٹرس نے دعوی کیاہے انہیں اسکام کے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے اور ایم ڈی منصور خان نے انہیں اندھیرے میں رکھاتھا۔ ابھی تحقیقات شروع ہوئی ہے اور سچائی بہت جلد سامنے اجائے گی“۔

اس کے علاوہ ایس ائی ٹی کی ٹیم ڈاکٹرس میں کمپنی میں شامل ہونے کے بعد سے لے کر اب تک کے تمام معاشی معاملات کی بھی بریکی سے جانچ کررہی ہے۔

درایں اثناء ایس ائی ٹی نے اقبال خان سیجو منصور اور ائی ایم اے کا ایڈیٹر ہیں منصور او رائی ایم اے کے2006کے لین دین کے متعلق بھی تفتیش کی ہے‘ اسی سال میں ائی ایم اے کا قیام عمل میں آیاتھا۔

اس کے علاوہ پولیس نے منصور سے سیاسی قائدین او رسرکاری عہدیداروں کے ساتھ رشتہ‘ بنگلور اور ملک کے دیگر حصوں میں اثاثے او رجائیدادیں جو منصور کے رشتہ داروں کے نام پر رجسٹرارڈ ہیں کے متعلق بھی پوچھ تاچھ کی ہے۔

بہت جلد ای ڈی بھی معاملہ کی جانچ شروع کرنے والی ہے۔دی انفورسمنٹ ڈائرکٹر (ای ڈی) جس نے انفورسمنٹ معاملہ انفارمیشن رپورٹ(ای سی ائی آر) کے تحت مقدمہ رجسٹرارڈ کیاہے بھی بہت جلد ائی ایم اے اسکام میں جانچ شروع کرے گی۔

کیونکہ پیر کے روز جب سے ائی ایم اے شیواجی نگر کے دفتر پر سرمایہ کاروں اکٹھا ہونے شروع ہوئی ہیں اور اسکام کے ہوش اڑادینے والا خلاصہ منظرعام پر آرہا ہے تب سے ائی ڈی نے معاملہ میں مداخلت کی ہے۔

مذکورہ ایجنسی کے بنگلورو میں واقعہ زونل دفتر نے ائی ایم اے گروپ کے خلاف پی ایم ایل اے کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔

ای ڈی کے عہدیداروں نے کمرشل اسٹریٹ پولیس اور ایس ائی ٹی کے ان عہدیداروں سے بھی ملاقات کی جو معاملے کی جانچ کررہے ہیں اور منصورخان کے علاوہ ائی ایم اے گروپ کی تفصیلات اکٹھا کئے ہیں