ائی پی ایل2021منسخ‘ بی سی سی ائی نے تصدیق کی۔بریکنگ نیوز

,

   

نئی دہلی۔انڈین پریمیر لیگ(ائی پی ایل) کے جاریہ ایڈیشن کو بائیو ببل میں کویڈ19کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے بعد منسوخ کردیاگیاہے۔ بی سی سی ائی کے نائب صدر راجیو شکلانے اس تبدیلی کی اے این ائی سے تصدیق کی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ”ائی پی ایل منسوخ کردیاگیاہے‘ ہم دیکھیں گے کے اس کو آیا کا دوبارہ کسی تاریخ پر مقرر کیاجاسکتا ہے‘ اس کو ختم نہیں بلکہ معطل کیاگیاہے۔

فی الحال کے لئے اس کو منسوخ کیاگیاہے“۔ قبل ازیں منگل کے روز سن رائزرس حیدرآباد کے وکٹ کیپر بلے باز واردھامان ساہا کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔

ایس آر ایچ کے خیمہ کے اندرونی ذرائع نے اے این ائی سے تصدیق کی ہے کہ سہا واحد کھلاڑی ہیں ایس آر ایچ میں جس کو جانچ میں مثبت پایا گیاہے اور ساری ٹیم محفوظ ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مذکورہ ممبر نے کہاکہ”جی ہاں‘ ورادھامان ساحا کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔ہماری ساری ٹیم ائسولیشن کے تحت ہے اور کسی دیگر کو کوئی مثبت نہیں ہے‘ تمام منفی ہیں“۔

منگل کے روز ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ایس آر ایچ کا ممبی انڈینس کے خلاف مقابلہ ہونا تھا۔ جس کو منسوخ کردیاگیاہے۔

کے کے آر کے دو کھلاڑی ورون چکرورتی‘ او رسندیپ وایریر کے کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے جانے اور چینائی سوپر کنگ کے عملے کے وباء کی زد میں آنے کے بعد یہ تبدیلی ائی ہے۔

کے کے آر اور آر سی بی کے درمیان میں پیر کے روز کھیلے جانے والے میاچ ک ملتوی کردیاگیاجبکہ سی ایس کے اور آر آر کے میاچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیاگیا کیونکہ سی ایس کے کی ٹیم ائسولیشن میں ہے۔