ائی پی ایل2021: ماباقی میاچوں کو یو اے پی میں کھیلائے جانا متوقع

,

   

ممبئی۔انڈین پریمیر لیگ(ائی پی ایل) کے ماباقی میاچوں کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلائے جانے کا امکان ہے۔ مذکورہ دوسرے دور کا سیزن ستمبر او راکٹوبر میں کھیلائے جانا متوقع ہے۔

ٹائمز آ ف انڈیا میں شائع خبر کے بموجب ائی پی ایل 2021کے31میاچ زیر التوا ء ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا(بی سی سی ائی)29مئی کے روز یو اے ای میں میاچوں کے انعقاد کا ایک اعلان کرے۔

اس کے علاوہ بی سی سی ائی توقع ہے کہ انگلینڈ او رویلس کرکٹ بورڈ(ای سی بی) سے بھی کرے گا تاکہ اگست4سے ہندوستان او رانگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی پانچ ٹسٹوں کی سیریز کے دوسرے او رتیسرے میاچ کے درمیان کی دورکو کم کرکے نو دن کرے۔


ائی پی ایل 2021کی تکمیل کے لئے 30دن درکار ہیں
ہند انگلینڈ سیریز میں کوئی تبدیلی نہیں لانے کے متعلق بھی بی سی سی ائی فیصلہ کرتا ہے تو اس کے لئے 30دنوں کا وقت درکار ہے15ستمبر سے 15اکٹوبر جس میں ائی پی ایل2021کے باقی میاچوں کو پورا کیا جاسکے۔

تاہم ہندوستان او رانگلینڈ کے درمیان سیریز میں دستیاب ونڈوکو کم کرنے کا انتظام کرتا ہے تو ائی پی ایل کے باقی میاچوں میں دستیاب ونڈومیں اضافہ دن ششامل کئے جاسکتے ہیں۔

درایں اثناء ای سی بی نے جمعہ کے روز کہاکہ زیر التواء ائی پی ایل کی تکمیل کے لئے انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کے پاچ ٹسٹوں کی مقرر سیریز میں تبدیلی کے لئے سرکاری ؎طور پر بی سی سی ائی نے کوئی درخواست نہیں کی ہے۔

کسی بھی چیز کو قطعیت دینے سے قبل بی سی سی ائی کا متعلقہ انتظامیہ ماہ اکٹوبر سے شروع ہونے والے ٹی 20عالمی کپ کو ذہن میں رکھے ہوئے ہے
ائی پی ایل 2021کیوں ملتوی کیاگیا؟
بڑے پیمانے پر کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے بعد ائی پی ایل2021کو اس سے قبل منسوخ کردیاگیاتھا۔ ایک بیان میں بی سی سی ائی نے کہاکہ”انڈین پریمیر لیگ گورننگ کونسل(ائی پی ایل جی سی)اور بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ انڈیا(بی سی سی ائی)نے ایک ایمرجنسی میٹنگ میں ائی پی ایل 2021کو متفقہ طور پر منسوخ کیاتھا۔

ائی پی ایل2021اگر پورا نہیں ہوتا ہے تو مذکورہ بی سی سی ائی کو 2500کروڑ روپئے کا نقصان ہوگا۔