ابوظبی دنیا کا محفوظ ترین شہر

   

ابوظبی/21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی کو دنیا کا سب سے محفوظ شہر قرار دے دیا گیا، جب کہ وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کو جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ دنیا کے 328 پر امن شہروں میں جنوبی ایشیا کا کوئی شہر شامل نہیں۔ سروے کمپنی نمبیکوکے مطابق جون 2019 ء تک دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں ابوظبی 89.3 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ ابوظبی کے بعد دیگر 5محفوظ ترین شہروں میں قطر ی دارالحکومت دوحہ، کینیڈا کا شہر کیوبک، تائیوان کا شہر تائی پے اور جرمنی کا شہر میونخ شامل ہیں۔ محفوظ ترین شہروں میں مشرق وسطیٰ کے دیگر شہر بھی شامل ہیں، تاہم امارات کا شہر دبئی 83.3 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

صنعا میں سعودی عسکری اتحاد کی تازہ کارروائی شروع
صنعا /21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی اتحاد نے یمنی دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے فوجی اڈوں کے خلاف نئی کارروائی شروع کر دی۔ نیوز ایجنسی رائٹرز نے سعودی سرکاری ٹیلی وڑن کے حوالے سے بتایا کہ کارروائیوں میں عسکری اتحاد حوثیوں کے میزائل دفاعی نظام اور بیلیسٹک میزائل کے ڈپوو?ں کو نشانہ بنا رہا ہے۔