اب صرف دو بچوں کے لزوم پر قانون سازی، آبادی کے اضافہ پر آ ر ایس ایس میں تشویش کی لہر: آر ایس ایس

,

   

مراد آباد: آر ایس ایس تنظیم کے سربراہ موہن بھاگوت کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے اگلے ایجنڈے میں ایک ایسے قانون کو وضع کرنا ہے جس میں والدین کو صرف دو وبچے ہی پیدا کرنے کی اجازت ہو۔ انہوں نے یہ بات مراد آبادشہر کے دورے کے دوران تنظیم کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ بھاگوت نے کہا کہ مودی حکومت کو ایک ایسا قانون بنانا چاہئے جس کے تحت صرف دو بچے پیدا کرنے کی اجازت ہو اوردوسے زائد بچے پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

اس کے علاوہ انہیں حکومتی سہولیات سے محروم کردیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مودی حکومت کی جانب سے کئی گئے اقدامات جن میں کشمیر سے 370 دفعہ ہٹائے جانے اور اس کے علاوہ دیگر اقدامات کی ستائش کرتے ہیں اور اس کی تائید کرتے ہیں۔ آر ایس ایس ایک سرکردہ رکن ارون آنند نے بتایا کہ آر ایس ایس کو ملک کی بڑھتی آبادی پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے کیلئے قانون بنانے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کا تعلق تعلیم سے ہے۔ لوگ جیسے جیسے تعلیم یافتہ ہوتے جائیں گے آبادی خود بخود کم ہوتی جائے گی۔