اتراکھنڈ میں فیکٹری میں دھماکہ، 2 ہلاک

   

کوٹ دوار۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے پاوری گرہوال ڈسٹرکٹ میں ایک فیکٹری میں ہوئے ایک دھماکہ میں دو مزدور ہلاک ہوگئے اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ کوٹ دوارتحصیل کے جشودھر پور انڈسٹرئل ایریا میں منگل کی شام پی ایل اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ میں ایک اسٹیل باکس کو کاٹنے کے لیے استعمال کیے جارہے ایک گیس کٹر میں دھماکہ ہوا۔ اسٹیشن ہائوز آفیسر کوٹ دوار پولیس اسٹیشن منوج اتوری نے یہ بات بتائی۔