اترپردیش۔ ایودھیا میں وی ایچ پی کی جانب سے پتھروں کو تراشنے کے کام میں تیزی۔

,

   

بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازعہ پر جیسے یومیہ اساس پر سنوائی میں تیزی لانے کے ساتھ ہی‘ وشواہندو پریشد (وی ایچ پی)نے کارسیوک پورم میں پتھروں کو تراشنے کے کام میں بھی تیزی پیدا کردی ہے۔

الہ آباد۔ بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازعہ پر جیسے یومیہ اساس پر سنوائی میں تیزی لانے کے ساتھ ہی‘ وشواہندو پریشد (وی ایچ پی)نے کارسیوک پورم میں پتھروں کو تراشنے کے کام میں بھی تیزی پیدا کردی ہے۔

وی ایچ پی ترجمان شرد شرما نے یہاں پر کہاکہ”ایودھیا ٹائٹل کیس میں یومیہ اساس پر سنوائی کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے“۔

فی الحال پتھروں کو تراشنے کاکام ورک شاپ کو اس لئے نہیں بھیجاکیونکہ سنگ تراشوں کی کمی ہے“۔

سالوں سے گردو غبار میں پڑے پتھروں کی صفائی کے لئے دس سے بارہ ورکرس مصروف ہیں۔پتھروں کی چھت او رپلرس کومندر کے لئے ورک شاپ میں نکال کر صاف کیاجارہا ہے۔ مزیدسنگ تراشوں کو راجستھان سے ماباقی پتھرو ں کی صفائی اورتراشی کے کام کے لئے بلایاجائے گا۔

شرما نے کہاکہ ”ہم پہلے ہی70فیصد اپنا کام تکمیل کرچکے ہیں جس سے رام مندر کی گروانڈ فلور پوری طرح تیار ہوجائے گا“۔

ایودھیاکے کارسیوک پورم کے ورک شاپ میں بڑے پتھر کاٹنے کے لئے دو مشینیں رکھی گئی ہے اور ایک مجوزہ مندر کا ایک لڑکی میں تیار نمونہ بھی موجود ہے۔

ورک شاپ میں کام کرنے والے عملے اور فن کاروں کے لئے وہاں پر کوارٹرس بھی ہیں۔

وی ایچ پی کویقین ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کے ریٹائرمنٹ سے قبل سپریم کورٹ نومبر میں ایودھیا معاملے پر فیصلہ سنائی گئی۔

اس کے علاوہ انہیں اس بات کا بھی بھروسہ ہے کہ عدالت کا فیصلہ مند ر کے حق میں ائے گا۔