اترپردیش ملک کا دل ہے ، اب ہم بھی فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے ، یوپی میں ہماری حکومت بننا یقینی : راہل گاندھی 

,

   

لکھنؤ : اترپردیش کے لکھنؤ میں پرینکا گاندھی کے سیاست میں شمولیت کے بعد ان کے آمد پر پارٹی کارکنو ں نے ایک زبردست ریلی کی شکل میں انہیں ایئر پورٹ سے پارٹی ہیڈ کوارٹر تک لے گئے ۔ اس موقع کانگریس صدر راہل گاندھی بھی ساتھ تھے ۔ اور اپنے بیان میں بی جے پی او رنریندر مودی پر جم کر تنقید یں کیں ۔ اور اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی مرکز میں حکومت بنائے گی۔

اس موقع پر عوام نے بھی مودی کے خلاف ’’ چوکیدار چور ہے ‘‘ کے نعرے بلند کئے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ جب تک کانگریس حکومت کے ہاتھ حکومت کی باگ ڈور نہیں آئے گی غریبی اور بیروزگاری دور نہیں ہوگی ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پرینکا اور جیوترادتیہ سندھیا دونوں اس بات کا خیال رکھیں کہ زمینی لیڈر کو زیادہ ترجیح دیں کانگریس کو جہاز او رہیلی کاپٹر سے گھومنے والوں سے زیادہ زمینی لیڈران کی زیادہ ضرورت ہے ۔ مسٹر راہل نے اترپردیش کے حوالے سے بتایا کہ اترپردیش ملک کا دل ہے ۔

او راب ہم یہاں فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے ۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ اس بار یوپی میں کانگریس کی حکومت بننا یقینی ہے ۔ اس موقع پر راج ببر ، آر پی این سنگھ ، جتن پرساد کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران موجود تھے ۔