اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نوجوانوں کو کیا متنبہ، کہا غلط کام کیا تو جائداد ضبط ہو جائے گی

   

لکھنؤ:پوری ریاست کے نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ آج کوئی غلط نہیں کر سکتا ہے، جس کو اپنی پراپرٹی ضبط کرانی ہو وہ غلط کام کرے، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ یوگی نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعے کیا۔وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ریاست میں بہتر لا اینڈ آرڈر کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے، اسی وجہ سے ریاست میں سرمایہ کاری آئی اور انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے کام ہوئے ہیں، اس کے تحت 1.61 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار سے جوڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ہ وزیر اعلیٰ نے نے آج 130 نئے ایکسائز انسپکٹروں کو تقرری لیٹر تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اس حکومت میں بھرتی کے عمل پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔ پہلے بھرتی نکلنے پر ان کا اپنا عمل شروع ہوجاتا تھا۔اب بھرتی کے نام پر فرضی واڑہ کرنے والوں کی دوکان بند ہوگئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا وصولی گینگ پھر سے سرگرم ہو رہا ہے، لیکن ہم وصولی گینگ کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ کوئی بھی اب ٹرانسفر پوسٹ میں سفارش نہ کرائے۔ میرٹ کی بنیاد پر ٹرانفسر پوسٹنگ ہوگی۔ اچھا کام کرنے والے کو اچھی پوسٹنگ اور نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ آدتیہ ناتھ نے ریاست کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ پہلے نوجوانوں کا جم کر استحصال کیا جاتا تھا۔ ہماری حکومت میں اب ایسا نہیں ہورہا ہے، جسے اپنی پراپرٹی ضبط کرانا ہو وہ ایسا کام کرے گا۔ ہم ستمبر میں پھر 60 ہزار نوکریاں دینے جا رہے ہیں۔ پہلے ہر ایک بھرتی پر عدالت کو روک لگانی پڑ رہی تھی۔ آج ضوابط کے تحت ہورہی بھرتی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔ ابھی ہمیں بہت تقرریاں کرنی ہیں اور بھرتیا کرنی ہیں۔ جو محنت کرے گا اسی کو سنہرا موقع ملے گا۔