اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی کے دہلی پہونچنے سے بڑھی ہلچل ،امت شاہ سے کی ملاقات

,

   

اترپردیش میں سیاسی ہنگاموں کی خبروں کے درمیان وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اچانک کل دارالحکومت دہلی پہونچ گئے اور بی جے پی کے سینیر رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور کافی دیر تک دونوں رہنماؤں نے بات چیت کی ، اس ملاقات کو بی جے پی تنظیم اور ان کے وزارتی کونسل میں بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے وہیں وزیر اعلی کا آج جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سی تقریبا گیارہ بجے ملنے کا پروگرام ہے