اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کا راستہ صاف، سپریم کورٹ نے او بی سی ریزرویشن کے ساتھ انتخابات کرانے کی دی اجازت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے یوپی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ او بی سی ریزرویشن یوپی میں ہونے والے باڈی انتخابات میں لاگو ہوگا۔ عدالت نے او بی سی کمیشن کی رپورٹ کو بھی قبول کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے پر یوپی حکومت نے کہا کہ اگر عدالت اجازت دیتی ہے تو وہ دو دن کے اندر الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔ بتا دیں کہ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ او بی سی کمیشن 28 دسمبر 2022 کو تشکیل دیا گیا تھا۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ 7 مارچ 2023 کو پیش کی تھی۔