ادارہ ’سیاست‘ سے پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

   

حیدرآباد ۔ یکم مارچ ( راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ اور ٹیلی + جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تلنگانہ آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے ۔ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں ۔ اس کے علاوہسنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ڈی ٹی پی ، اکاؤنٹنگ پیاکیجس ،ٹیلی + جی ایس ٹی ، رپورٹ کے علاوہ اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ سرٹیفیکٹ حکومت کی جانب سے جاری کئے جائیں گے ۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء و طالبات تربیت حاصل کر کے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسرروزگار ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ادارہ سیاست سے راست یا فون 9652813994 ، 9393876978 پر ربط کریں ۔