اراکو حلقہ میں دختر کا والد سے مقابلہ

,

   

امراوتی 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے اراکو ( ایس ٹی ) حلقہ میں ایک دختر کا اپنے والد سے مقابلہ ہے جب وہاں 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ کانگریس امیدوار وی شروتی دیوی کو تلگودیشم کے امیدوار اپنے والد وی کشور چندرا دیو سے مقابلہ ہے ۔ کشور چندر دیو چھ مرتبہ کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور وہ حال ہی میں تلگودیشم میں شامل ہوگئے اور کانگریس سے چار دہوں قدیم وابستگی کو ختم کرلیا تھا ۔ کانگریس نے کشور چندر دیو کی دختر شروتی کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ کشور چندر دیو 2014 میں شکست سے دوچار ہوگئے تھے ۔ شروتی ایک وکیل ہیں اور انہوں نے اپنے والد اور کانگریس پارٹی کیلئے کئی برسوں تک کام کیا ہے ۔ شروتی نے اپنا پرچہ نامزدگی آج داخل کیا اور کہا کہ کانگریس کا ٹکٹ ان کی خدمات کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے اپنے والد سے انتخابات میں مقابلہ کے تعلق سے کچھ بھی نہیں کہا تاہم اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ کامیابی حاصل کرینگی ۔ اس کے علاوہ وجیا نگرم اسمبلی سے پی آدیتی وجئے لکشمی امیدوار ہونگی گجپتی راجو خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد اشوک گجپتی راجو وجیا نگرم لوک سبھا حلقہ سے تلگودیشم ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔ آدیتی نے اپنے کے مشورہ کے بعد انتخابی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔