ارطغرل غازی| سیزن:1| ایپیسوڈ:12

   

ارطغرل غازی| سیزن:1| ایپیسوڈ:12

کارواں میں قبیلہ کے جتنے بھی لوگ مارے گئے تھے سب کی نماز جنازہ پڑھی گئی۔

ترکی روایت کے مطابق امام صاحب نے نماز جنازہ کے فوراً بعد کہا کہ ہمارے یہ شہید ہماری دعاؤں کے منتظر رہیں گے، آللہ ان کو جنت نصیب فرمائے۔ روز محشر انہیں نبی ﷺ کی سفارش نصیب فرمائے اور ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

تدفین کے بعد قبیلہ کے سردار سلیمان شاہ نے قبیلہ کے افراد کو اپنے خیمہ میں بلا کر کچھ باتیں کہی۔

میرے قبیلہ کے معزز لوگو ! میں آپ لوگوں کے جذبات کو سمجھتا ہوں اور ہم اس شیطان کو کڑی سے کڑی سزا دیں گے، جس نے ہمارے سپاہیوں کو شہید کیا، اس کو سزا ضرور ملے گی، مگر اسے سزا میں نہیں دوں گا بلکہ میں چاہتا ہوں اسے سزا سلطان علاءالدین کے ہاتھوں دی جائے، اسلئے اس کے کرتوت سلطان علاءالدین کو بھی معلوم ہونے چاہیے۔

مزید دیکھنے کےلیے یہاں کلک کریں

YouTube video