اسد الدین اویسی کامشن بنگال:25 فروری کوانتخابی مہم کاآغاز

,

   

حیدرآباد:مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی سیاسی لڑائی میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی بھی داخل ہوگئے ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے چیف اسد الدین اویسی 25 فروری کو کولکاتا کے ایک اقلیتی اکثریتی علاقے میں جلسہ کرکے بنگال میں پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔وہ بنگال میں عباسی کے ساتھ اتحادکے لیے کوشش کررہے تھے،لیکن اب وہ بھی کانگریس کی طرف جارہے ہیں۔بہارمیں مجلس کے لڑنے کااثرمتھلانچل پرپڑاجہاں این ڈی اے کوکافی فائدہ ہوااورسیمانچل میں مجلس نے جوسیٹیں بھی جیتیں وہ ساری مسلم امیدواروں کوہراکرہی جیتیں۔مجلس کے بنگال میں لڑنے سے بی جے پی کے حوصلے کافی بلندہیں۔اویسی نے بنگال اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔عباسی صدیقی نے حال ہی میں انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کے نام سے ایک تنظیم تشکیل دی ہے۔