اسرائیلی فوج کا قاتلانہ حملہ،4 فلسطینی شہید

   

جنین : صیہونی خصوصی فورس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارہ کے شہر جنین میں مزاحمت کاروں کے خلاف کارورائی کے دوران دو کمانڈروں سمیت چار فلسطینیوں کو شہید کردیا۔فلسطینی وزارت صحت نے 4 شہیدوں کی لاشیں اسپتالوں میں پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی میں 18 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔شہداء میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر 29 سالہ یوسف صالح برکات شریم، القدس بریگیڈ کے کمانڈر28 سالہ نضال امین زیدان خازم،37 سالہ لوئی خلیل الزغیر اور 16سالہ عمر محمد عوادین شامل ہیں۔ اس مجرمانہ کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شہر کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔