اسرائیلی فوج کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی جھڑپ

,

   

یروشلم /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں نماز عیدالاضحی میں مصروف فلسطینی مصلیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان آج تصادم ہوگیا ۔ فلسطینی ڈاکٹروں کے بموجب کم از کم 14افراد زخمی ہوئے ۔ جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس کے بموجب کم از کم 4 عہدیدار زخمی ہوئے ۔ عینی شاہدین کے بموجب کم از کم دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ آنسو گیاس کے کثیف بادل مقام واردات پر منڈلاتے دیکھے گئے ۔ اس کے علاوہ پولیس نے بے حس کردینے والے دستی بم بھی سنگباری کرنے والے مصلیوں پر برسائے ۔ مسجد اقصیٰ میں مصلیوں کی کثیرتعداد نماز عیدالاضحی ادا کرنے کیلئے آئی ہوئی تھی لیکن پولیس کے ساتھ اب تک کی بدترین جھڑپ کے مناظر دیکھے گئے ۔ اس جھڑپ کی وجہ سے اسرائیلی اور ہندوستانی نژاد فلسطینیوں میں سخت کشیدگی پھیل گئی ۔ یہ جھڑپ غزہ سرحد کی باڑھ کے قریب ہوئی ۔ ہفتہ کے دن اسرائیلی فوجیوں نے 4 فلسطینی عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا جو غزہ سرحد پر نصب باڑھ پار کرکے اسرائیل میں داخل ہونا چاہتے تھے ۔ اس لئے پہلے ہی سے اس علاقہ میں کشیدگی پھیلی ہوئی تھی ۔ پرانے شہر یروشلم میں لاکھوں مسلمان مسجد اقصیٰ کے قریب آج صبح سے ہی نماز عیدالضحی ادا کرنے کیلئے جمع ہونا شروع ہوگئے تھے ۔ یہودی بھی اتوار منارہے تھے ۔ اس دن وہ روزہ رکھتے ہیں اور بائیبل کے دور کے دو مندروں کے انہدام پر سوگ مناتے ہیں جو قدیم ہونے کے باوجود مبینہ طور پر منہدم کردیئے گئے تھے ۔ یہ مقام یہودیوں کیلئے اس لئے مقدس ترین مقام سمجھا جاتا ہے جبکہ مسلمان اسے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام سمجھتے ہیں ۔ اسلام کے عقیدہ کے مطابق پیغمبر اسلام ﷺ نے انبیاء کی مسجد اقصیٰ میں امامت کی تھی