اسلام پسند عظیم حکمران مصر کے سابق صدر شیخ مرسی دار فانی سے کوچ کر گئے۔

,

   

اس دنیا میں ہر اچھے لوگوں پر آزمائش ہوتی ہے اور ان پر آزمائش کا انا اللہ کے نیک بندے ہونے کا واضح ثبوت ہے، مصر اسلام پسند جماعت الاخوان المسلمین جس کے بنیاد شیخ حسن البنا نے رکھی تھی، شروع دن سے ہی دشمنان اسلام اور مغرب پرست مسلمان انکے خلاف سازش کرتے رہے ہیں۔

مگر اللہ تبارک و تعالٰی نے حسن البنا کو شہادت کے عظیم مرتبہ سے نوازا، اس جماعت کی اسلام کےلیے کی خدمات اور مسلمانوں کے درمیان امربالمعروف ونہی عن المنکر کی کی ہوئی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

اسی طرح آج کے زمانے میں بھی اس جماعت کے ساتھ یہی سلوک کیا گیا، یہاں تک کہ اسلامی ملکوں کے حکمران بھی اس قبیح عمل میں شریک ہیں۔ جب الاخوان المسلمین پارٹی بھاری اکثریت سے مصر میں کامیاب ہوئی اور شیخ مرسی وہاں کے صدر منتخب ہوئے تو انہوں نے شریعت اسلامیہ کے نفاذ کے لیے کوششیں کی مگر مغرب پرست مسلمان اور اسلام کے نام لیوہ بادشاہوں سے یہ دیکھا نہ گیا انکی حکومت کو گرا کر ہی دم لیا۔

اس جماعت کا منشور یہ ہے کہ “قرآن ہمارا دستور ہے، محمد ﷺ ہمارے قائد ہیں، جھاد ہمارا راستہ ہے اور اللہ کے راستے کی موت ہمارا مقصد ہے۔

اور شیخ مرسی بہت مدت سے جیل میں تھے اور جب آج انکی سماعت تھی تو اسی دوران انہوں نے جان شہادت نوش فرمائی۔

ان پر بہت مظالم ہوئے، ایسے سینکڑوں اسلام پسند رہنما ہیں جنکو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے افسوس تو اس بات پر ہے ہمارے نام لیوہ اسلامی ملکوں کے رہنما بھی اس عمل میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ مرسی صاحب کو غریق رحمت فرمائےفرمائے