اسلا کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں : ہندوستان میں مقیم متحدہ عرب امارات کے سفیر کا اظہار خیال

,

   

آئی آئی ٹی کے اسپیکر ہال میں لیکچر بعنوان ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کا اہتمام کیا گیا جس میں مقرر طور پر متحدہ عرب عمارات کے ہندوستانی سفیر ڈاکٹر احمد البنا نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات پرانے رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیا ن تجارتی تعلقات بھی پرانے اور مضبوط رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ائندہ بھی مضبوط رہینگے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات سے کچے تیل کو در آمد کرنے والا پانچوا ں سب سے بڑا ملک ہے ، انہوں نے اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ۱۹۷۰ کی دہائی میں متحدہ عرب امارات سے ہر سال ۱۸۰ ملین کی اشیاء در آمد کی تھیں آگر اج کی بات کریں تو ہندوستان میں درآمد کی شرح ۵۰ ملین تک پہنچ چکا ہے جو متحدہ عرب امارات اور ہندوستانی تعلقات کی مضبوطی کی ایک واضح علامت ہے ۔سال ۱۷ ۔ سے ۱۸ میں ہندوستان متحدہ عرب امارات کا دوسرا تجارتی حصہ دار بنا ہے ۔ڈاکٹر البناء نے ہوائی اڈے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ کے دوران ایک ہزار سے زائد سیدھی پروازیں روانہ ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہندوستانی ثقافت تہذیب اور تمدن کو عرب ممالک کے لوگ پسند کرتے ہیں اسی طرح ہم بھی ہندوستان میں اپنی تہذیب و تمدن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اور اس سے روبرو کرانے کے لیے اپنی ناقابل فراموش خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں متحدہ عرب امارات گذشتہ جنوری کو دہلی کر پرگتی میدان میں منعقد ہونے والی عالمی کتابی میلے میں ہندوستان کا شراکت دار ملک بنا تھا اور میلے میں اپنی تہذیب وثقافت کو دور کرنے کے لیے وہاں ایک پورا ہال شارجہ کے نام سے منسوب کیا تھا جس میں عرب ممالک کی تہذیب وثقافت ،لباس پکوان وغیرہ کی نمائش کی گئی تھی جسے عام ہندوستان نے بہت زیادہ پسند کیا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال دسمبر کہ مہینے میں ممبئی میں ایک عربی ثقافتی پروگرام ہوا تھا جس کا مقصد عرب و دیار ہند کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا تھا ۔ سیشن کے اختتام کے وقت سوالوں کا وقفہ بھی تھا ، اسلام اور دہشت گردی کے متعلق سوالات پوچھے گئے انہو ں نے کہا کہ اسلام ایک پر امن مذھب ہے جو ہمیشہ امن کا پیغام دیتا ہے ،اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہند وپاک کے تعلقات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ہندوپاک کے ساتھ کھڑا ہے ۔اس موقع پر آئی ٹی کے علاوہ دہلی یونیورسٹی ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جامعہ ہمدرد کے طلباء کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
(سیاست نیوز)