اسمتھ کی نصف سنچری، آسٹریلیا 223 رنز پر ڈھیر

   

برمنگھم ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کے ذمہ دارانہ 85 رنز کے باوجود آسٹریلیائی ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈیوڈ وارنر (9) اور کپتان آرون فنچ (0) کے جلد آوٹ ہونے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کسی بھی لمحہ سنبھل نہیں پائی اور یکے بعد دیگرے وکٹوں کے زوال نے اسے بہتر اسکور سے بھی دور رکھا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کیرے نے زخمی ہونے کے باوجود 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میکس ویل نے 22 اور مچل اسٹارک نے 29 رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ کیلئے کریس ووکس نے 20 رنز اور عادل رشید نے 54 رنز کے عوض فی کس 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔