اعظم خان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

   

لکھنو: سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان لگاتار مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اتر پردیش جل نگم کی تقرریوں کے دھاندلی معاملہ میں سابق کا بینی وزیر اعظم خان کی عبوری ضمانت کی درخواست کو ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے خارج کر دیا۔ جل نگم میں جس وقت دھاندلی ہوئی تھی، اعظم خان ریاست کے شہری ترقی کے وزیر تھے۔ اعظم خان کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے تھے اور ان کا ایک نجی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے جل نگم میں 1300 جائیداوں پر تقرریوں سے متعلق دھاندلی کے معاملے میں اعظم خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر جمعہ کے روز سماعت کی۔