اقتدار ملنے پر بندیل کھنڈ میں سرسوں تیل کے پلانٹ لگانے اکھلیش کا وعدہ

   

ہمیر پور:سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اقتدار میں آنے پر ان کی حکومت بندیل کھند میں تل اور سرسوں تیل کے سرکاری کارپلانٹ لگائے گی۔ضلع کے کرارا قصبے میں وجئے یاترا کے دوران مسٹر یادو نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ بندیل کھنڈ تل اور سرسوں کا بڑے پیمانے پر پیدوار کرنے کا اہل ہے ۔ ان کی حکومت آئی تو وہ تل اور سرسوں کے تیل کا سرکاری پلانٹ لگائے گی او اس کو برانڈ بنائے گی تاکہ بیرون ملک سے سرسوں کے تیل میں جو ملاوٹ آرہی ہے وہ روک کر اپنی غریب عوام کو خالص سرسوں کا تیل مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کسانوں کو برباد کر کے پتہ نہیں کس کے لئے دودھ مہنگا کرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں عام آدمی کے ساتھ ساتھ کسان اور غریب کی جیب پر بوجھ ڈال رہی ہیں۔ آج پٹرول 102 روپئے لیٹر مل رہا ہے ۔ یہ کیا بی جے پی حکومتوں کی دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔