اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری کو تہنیت کی پیشکشی

   

نظام آباد :26؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سینئر قائد و فاونڈر ممبر ٹی آریس پارٹی مسٹر طارق انصاری کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ ریاست میناریٹی کمیشن چیرمین کے عہدہ پر فائز کرنے پرکنوینر انڈو عرب کونسل فار ایجوکیشن اینڈ لیٹریچر دبئی امارات ادیب اللہ ادؔیب (بانی ادارہ الخیر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل) نے ان کی قیام گاہ پہنچ کر گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ سرپرست اعزازی و ماہر تعلیم و قانون محمد نورالدین (ریٹائرڈ گورنمنٹ ہیڈ ماسٹر) کی سرپرستی میں ایک ہمہ جہت کار شخصیتوں کے ایک وفد نے میناریٹی چیئرمین جناب طارق انصاری کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا ۔جس میں مہمان اعزازی و بین الاقوامی کنوینر انڈو عرب کونسل فار ایجوکیشن اینڈ لیٹریچر دبئی امارات ادیب اللہ ادؔیب کی نگرانی میں اور ابھرتے ہوئے نوجوان سماجی قائد محمد مجاہد تاج گروپ آف بزنس(ترجمان انڈو عرب کونسل فار ایجوکیشن اینڈ لیٹریچر۔ انڈیا) کی قیادت میں ایک وفد کی شکل میں طارق انصاری کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر طارق انصاری چیئرمین میناریٹی کمیشن نے ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی جان کی بازی لگا دینے کا عزم کیا۔اس موقع پر مرزا اظہر بیگ(سکریٹری الخیر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل) ، ڈاکٹر عبدالودود عاصم (الرحیم فارسٹ ایڈ سنٹر احمد پورہ)،سینئر فارمیسیسٹ امتیاز احمد ، ڈاکٹر افتخار مبین و ڈاکٹر حمیدہ نوشینہ حسین ، دیگر نمائندہ احباب میں انجینئر امتیاز ، سفیان معیز، اسحاق علی ، مرزا زبیر بیگ، سعید خان ، واصف بلڈر اینڈ ڈیولوپر )، ارمان تاج و دیگر احباب کی کثیر تعداد موجود تھی۔