اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلئے کیلی کرافٹ نامزد

,

   

واشنگٹن ۔23 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کینیڈا میں تعینات امریکی سفیر کیلی نائٹ کرافٹ کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے پر نامزد کردیا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہی۔ امریکی سنیٹ کا کیلی کرافٹ کے انتخاب پر رضامندی کا اظہار کرنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے کیلئے امریکی ٹی وی فاکس نیوز کی میزبان ہیتھر ناؤرٹ نے بھی درخواست پیش کی تھی، البتہ چند روز بعد انہوں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ قبل ازیں نکی ہیلی نجی وجوہات کی بنیاد پر اس عہدے سے دستبردار ہوگئی تھیں۔