القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا انتقال!

   

عرب میڈیا کا دعویٰ‘تصدیق یا تردیدکرنے سے امریکی حکام کا گریز

ریاض:عرب میڈیا نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی افغانستان میں موت کا دعویٰ کردیا ہے۔اخبار عرب نیوز کا کہنا ہے کہ 69 سالہ ایمن الظواہری دمے کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے بیمار تھے۔عرب نیوز کے مطابق اسامہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ کی سربراہی سنبھالنے والے ایمن الظواہری کی موت گزشتہ ہفتے غزنی میں ہوئی تھی۔امریکی حکام کے مطابق ایمن الظواہری کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، فی الحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی ہے۔ایمن الظواہری نے 2011ء میں اسامہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ نیٹ ورک کی کمان سنبھالی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ کے رہنما 19 جون 1951 کو مصر میں پیدا ہوئے اور قاہرہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ایمن الظواہری کو آخری بار رواں سال امریکہ پر ہونے والے نائن الیون حملوں کے سلسلے میں جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔