امارات میں کثیرملکی ’’ڈیزرٹ فلیگ 8 ‘‘مشقیں اختتام پذیر

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی فوج کی زمینی افواج کی شرکت کے ساتھ مشترکہ مشق ’’اسٹرائیک آف دی سورڈ‘‘ کی سرگرمیوں کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔وزارت نے ’ٹویٹر‘پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ یہ مشقیں متحدہ عرب امارات میں کی گئیں جن کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان تعاون اور مشترکہ رابطہ کاری کو فروغ دینا تھا۔ وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ’’سورڈ اسٹرائیک‘‘ مشقوں کا مقصد تفویض مہمات کو انجام دینے میں پیشہ ورانہ مہارت تک پہنچنے کیلئے جنگی تیاریوں کو بڑھانا تھا۔ادھر جمعہ کو متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ’’ڈیزرٹ فلیگ8 ‘‘مشقوں کے اختتام کا اعلان کیا، جس میں کئی دوست ممالک کے علاوہ مملکت سعودی عرب نے بھی شرکت کی۔متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ کہا کہ ’’ڈیزرٹ فلیگ 8 ‘‘مشقیں تین ہفتوں تک جاری رہیں۔ یہ مشقیں الظفرہ ایئر بیس کے ایئر وار اینڈ میزائل ڈیفنس سینٹر میں منعقد ہوئیں۔ ان کا مقصد افوعاج کی کارکردگی اور جنگی تیاریوں کو بڑھانا ہے۔ .بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مشقوں میں کئی برادر اور دوست ممالک نے حصہ لیا جن میں مملکت سعودی عرب، اسپین، جمہوریہ جنوبی کوریا، امریکہ، جمہوریہ فرانس، برطانیہ، ہندوستان اور جمہوریہ جرمنی شامل تھے۔