امارات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے نئے قوانین متعارف

   

دوبئی ۔24 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نئے قوانین متعارف کرا دیئے گئے۔نئے قانون کے تحت مشتبہ مریض کی اطلاع وزرات صحت کو نہ دینے پر جرمانہ ہوگا، جو 10ہزار سے 50 ہزار درہم تک ہوسکتا ہے اور جرمانے کے ساتھ جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔کورونا سے متاثرہ فرد نے علاج کے بجائے غیر ضروری سفر کیا تو بھی جرمانہ ہوگا، مشتبہ کورونا کیس کی اطلاع نہ دینے پر دوستوں اور ساتھیوں پر بھی جرمانہ ہوسکتا ہے۔نئے قوانین کے تحت جہاز اور شپ کے کپتان کی ذمہ داری ہوگی کہ مشتبہ کیس کی فوری رپورٹ کریں، پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز بھی مشتبہ کیس کی اطلاع وزرات صحت کو دیں گے۔کورونا پازیٹو نیجان بوجھ کر کسی دوسرے کو مرض منتقل کیا تو 5 سال قید ہوگی جبکہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور جیل ہوگی۔نئے قوانین کے مطابق فیملی کار میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کار میں3 سے زیادہ مسافر نہ ہوں۔اسپتال انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں جائیں، غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں، تفریحی مقامات پر نہ جائیں صرف کھانے پینے کی اشیا اور ادویات خریدنے کے لیے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔